پاکستان کے ٹی وی ڈراموں نے ترقی کی راہ پر قدم رکھ دیا ‘ ماریہ واسطی

منگل 29 دسمبر 2015 12:40

پاکستان کے ٹی وی ڈراموں نے ترقی کی راہ پر قدم رکھ دیا ‘ ماریہ واسطی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء )اداکارہ و ماڈل ماریہ واسطی نے کہاہے کہ پاکستان کے ٹی وی ڈراموں نے ترقی کی راہ پر قدم رکھ دیا ہے اور اب انٹر نیشنل مارکیٹ تک پاکستانی ڈراموں کو لے جانے کے راستے صاف دکھائی دیتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مختلف موضوعات پر بننے والے جدید ٹیکنالوجی کے حامل ٹی وی ڈرامے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانی بھی اپنے ٹی وی ڈراموں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے ۔ماریہ واسطی نے کہاکہ شوبز میں نئے فنکاروں کی آمد سے خوشگوار تبدیلی رونماء ہوئی ہے نوجوان اور خوبصورت فنکاروں کی آمد ٹی وی اور فلم انڈسٹری کیلئے ایک اچھا شگون ہے نئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور محنت کریں تاکہ شوبز میں اپنا نام اور مقام حاصل کرسکیں ۔