فلمسٹار ثناء (آکل )ترکی سے وطن واپس آئیں گے

منگل 29 دسمبر 2015 12:43

فلمسٹار ثناء (آکل )ترکی سے وطن واپس آئیں گے

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) فلمسٹار ثناء ترکی میں بننے والی فلم ” زہر عشق “ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد آج( بدھ ) پاکستان واپس آئیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء دس روز قبل ترکی میں بننے والی فلم ” زیر عشق “ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے اپنے شوہر اداکار و ماڈل فخر امام کے ہمراہ روانہ ہوئی تھیں جہاں ثناء نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے ساتھ ترکی کے خوبصورت مقامات بھی دیکھے اور اپنے شوہر فخر امام کے ہمراہ شاپنگ بھی کی ۔ ثناء دس روز تک فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد ( بدھ ) کراچی پہنچیں گی ۔ ثناء ترکی سے واپسی کے بعد پاکستان میں اپنے زیر تکمیل پروجیکٹ میں دوبارہ مصروف ہو جائیں گی ۔