پشاور : خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن نے سیکرٹری خوراک کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 12:47

پشاور : خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن نے سیکرٹری خوراک کو گرفتار کر لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء): خیبر پختونخواہ کی احتساب کمیشن نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں سیکرٹری خوراک کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے پی کے احتساب کمیشن نے سیکرٹری خوراک صاحبزادہ فضل امین کو گرفتار کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فضل امین پرسیکرٹری ورکرز ویلفئیر کی حیثیت سے کرپشن اور 10 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔