خیر پور،این ایچ اے کارینجرز اور پولیس کی مدد سے تجاوزات کیخلاف آپریشن،منظور وسان اورمہرین بھٹو کے زیر قبضہ املاک گرا دی گئیں

منگل 29 دسمبر 2015 13:02

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) خیر پور میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے رینجرز اور پولیس کی مدد سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران منظور وسان اور ایم این اے مہرین بھٹو کے زیر قبضہ املاک گرا دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بھرگڑی روڈ اولڈ نیشنل ہائی وے پر بھاری مشینری سے آپریشن کیا، اس دوران صوبائی وزیر منظور وسان کے فارم ہاؤس اور سابق ایم این اے جاوید علی شاہ کے مبینہ طور پر زیر قبضہ سرکاری بنگلے کی دیواریں گرا دی گئیں۔

تجاوزات کیخلاف آپریشن میں پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر مہرین بھٹو کی دکان کو بھی توڑ دیا گیا۔ این ایچ اے حکام کے مطابق سرکاری املاک کو نجی مالکان سے واگزار کر کے ہائی وے کو کھلا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :