محمد حفیظ اور اظہر علی کی بغاوت کے بعد پی سی بی نے نیا پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے عہد لینے کا فیصلہ

منگل 29 دسمبر 2015 13:02

محمد حفیظ اور اظہر علی کی بغاوت کے بعد پی سی بی نے نیا پلان تیار کرتے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) محمد حفیظ اور اظہر علی کی بغاوت کے بعد پی سی بی نے نیا پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے عہد لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کیلئے کھلاڑیوں سے عہد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور کھلاڑیوں سے محمد عامر کی شمولیت پر اعتراض نہ کرنے کا وعدہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں شامل ہونے کے بعد ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور اوپننگ بلے باز اظہر علی نے کیمپ کے دوسرے سیشن کا بائیکاٹ کردیا تھا جس کے بعد پی سی بی چیئرمین نے دونوں کھلاڑیوں کو منالیا تھا۔