دورہ نیوزی لینڈ ، 16کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی، محمد عامر شامل نہیں

منگل 29 دسمبر 2015 13:04

دورہ نیوزی لینڈ ، 16کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی، محمد عامر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 16کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم ان میں محمد عامر کا نام شامل نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل نہیں ملاجبکہ سلیکشن کمیٹی عمر اکمل اور صہیب مقصود کو بھی سیریز سے ڈراپ کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے ۔ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر بغاوت کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر پی سی بی نے اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔پی سی بی کی جانب سے محمد عامر کی واپسی کے حوالے سے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے خصوصی دستاویزات پر دستخط لیے جائیں گے جس کے بعد محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ممکن ہو سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :