اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ، چئیر مین مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا طاہر اشرفی دست و گریبان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 13:11

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ، چئیر مین مولانا محمد خان شیرانی اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء): مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا طاہر اشرفی دست و گریبان ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے دو روزہ اجلاس جاری ہے۔

(جاری ہے)

یوم ھٰذا اجلاس میں مولانا طاہر اشرفی بات کرنا چاہتے تھے ، دونوں رہنماؤں میں دست و گریبان کی نوبت فرقہ ورانہ تشدد کے خاتمے سے متعلق ضابطہ اخلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے آئی جس پر چئیر مین اسلامی نظر یاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کے چئیر مین برہم ہو گئے اور دونوں رہنما ﺅں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی جس کے بعد دونوں رہنما دست و گریبان ہو گئے، مولانا طاہر اشرفی کی قمیض کے دو بٹن بھی ٹوٹ گئے ، حاضرین اجلاس نے دونوں رہنماؤں کے مابین بیچ بچاؤ کروایا۔

ذرائع کے مطابق مولانا طاہر اشرفی نے دو بجے اہم پریس کانفرس طلب کر لی۔ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مجھ پر حملے کے لیے بلوچستان سے غنڈے لائے گئے، چئیر مین ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا شیرانی کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔