Live Updates

فیس بک پر مداحوں کی تعداد 18ملین ہے … گلوکار عاطف اسلم نے عمران خان کوحیران کردیا

منگل 29 دسمبر 2015 13:13

فیس بک پر مداحوں کی تعداد 18ملین ہے … گلوکار عاطف اسلم نے عمران خان کوحیران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستانی گلو کار عاطف اسلم بھی شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاورکیلئے فنڈز رینرنگ کے پروگرام میں شامل ہوئے اس موقع پرپروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے سرمد کھوسٹ نے پاکستانی گلو کار عاطف اسلم سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر آپ کے کتنے پرستار ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر عاطف اسلم نے جواب دیا کہ صرف فیس بْک پر میرے مداحوں کی تعداد 18 ملین ہے۔ عاطف اسلم کا جواب سن کر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان حیرانی میں مبتلا ہو گئے اور عاطف اسلم کی طرف دیکھ کر ماشااللہ کہہ دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :