مقابلہ بازی پسند نہیں مل کر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں ‘ پریانکا چوپڑا

منگل 29 دسمبر 2015 13:13

مقابلہ بازی پسند نہیں مل کر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں ‘ پریانکا چوپڑا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اداکاری کے میدان میں بین الاقوامی شہرت کی حامل اداکارہ ہیں۔ اداکارہ کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ”باجی راوٴ مستانی“میں انکے کردار کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی میں سیکنڈ ہیروئن کے کردار کی ادائیگی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ انھیں مذکورہ کردار پسند تھا جس کی بنا پر انھو ں نے اسے ادا کرنے کی حامی بھری۔

33سالہ اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کسی بھی فلم کی پیشکش قبول کرنے سے قبل اس میں اپنے کردار کی اہمیت پر توجہ دیتی ہیں۔فیشن سٹارکا کہنا تھا کہ انھیں مقابلہ بازی کی فضاء کی بجائے دوستانہ ماحول میں مل جل کر کام کرنا ذیادہ پسند ہے۔واضح رہے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ”باجی راوٴ مستانی“ میں پیشوا باجی راوٴ ’رنویر سنگھ‘ کی پہلی بیوی کاشی بائی جبکہ دیپکا پڈکون نے دوسری بیوی مستانی کا کردار ادا کیا ہے