پراچی ڈیسائی نے اظہرالدین کے پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات کا بھانڈا پھوڑ نے کا ارادہ کر لیا

منگل 29 دسمبر 2015 13:15

پراچی ڈیسائی نے اظہرالدین کے پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات کا بھانڈا پھوڑ ..

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کا کہناہے کہ وہ معروف بھارتی سابق کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”اظہر “ میں انکی پہلی بیوی نورین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ نورین کا کردار بڑا پر اسرار ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ اظہرالدین کی زندگی فیلڈ میں اور فیلڈ کے باہر ہمیشہ عوام کے سامنے کسی کھلی کتاب کی طرح رہی ہے تاہم نورین کا کردار سات پردوں میں چھپا ہی رہا جس پر سے پردہ وہ اپنی فلم میں اٹھائیں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نورین سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پراچی کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اس کے متعلق بتانا مناسب خیال نہیں کرتیں۔ انھوں نے بتایا کہ انکے ڈائریکٹر نے انھیں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے خاصا مواد فراہم کیا ہے جس سے وہ بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔ ٹونی ڈیسوزا کی ”اظہر “ میں عمران ہاشمی، پراچی ڈیسائی ،نرگس فخری ، گوتم گولاٹی ، کنال رائے کپور اور ہما قریشی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں