کرن جوہر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو لانچ کرنے کیلئے تیار

منگل 29 دسمبر 2015 13:15

کرن جوہر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو لانچ کرنے کیلئے تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جلد لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ انٹرویو کے دوران کرن جوہر سے میڈیا کی طرف سے سوال کیا گیا کہ وہ جس طرح انڈسٹری کے باقی اداکاروں سے دور بھاگتے ہیں کیا وہ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک روا رکھتے ہیں ؟ اس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ انکا رشتہ کچھ خاص ہے یہی وجہ ہے کہ وہ جلد انکے بیٹے آریان کو اپنی نئی آنے والی فلم میں متعارف کرائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انھیں ہمیشہ ایک الگ سی خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ کرن جوہر نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان کی طرف انکا جھکاوٴ اب انکے بیٹے کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔واضح رہے کرن جوہر کی طرف سے مذکورہ فلم کے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں

متعلقہ عنوان :