سلمان خان کیلئے جان بھی حاضر ہے ‘ ارباز خان

منگل 29 دسمبر 2015 13:20

سلمان خان کیلئے جان بھی حاضر ہے ‘ ارباز خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے بھائی سے بے حد محبت ہے اور وہ وقت پڑنے پر انکی خاطر اپنی جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔ارباز خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ اگرچہ ہم تینوں بھائی ایک دوسرے کی نجی زندگیوں میں کبھی مداخلت نہیں کرتے تاہم جب کبھی ہمیں ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہو ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اکھٹے ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ارباز خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اتفاق کا درس اپنے والد سلیم خان سے سیکھاہے۔ واضح رہے سلمان خان ، ارباز خان اور سہیل خان معروف بھارتی سکرپٹ رائٹر و فلمساز سلیم خان اور انکی پہلی بیوی ’سشیلا ‘ سلمیٰ خان کے بیٹے ہیں۔ارباز خان آجکل اپنی اہلیہ ملائیکہ اروڑا خان کے ساتھ رئیلٹی ٹی وی شو ”پاور کپل“ جبکہ سلمان خان ”بگ باس 9“کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :