کیا کول ہیں ہم 3 کا ٹریلر دیکھنے والوں کی تعداد 10ملین سے تجاوز کر گئی

منگل 29 دسمبر 2015 13:28

کیا کول ہیں ہم 3 کا ٹریلر دیکھنے والوں کی تعداد 10ملین سے تجاوز کر گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ کی پہلی سیکس کامیڈی فلم ”کیا کول ہیں ہم3“ کو یو ٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 10ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔فلم کے ہیروز آفتاب شیوداسانی اور تشار کپور کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے آفتان شیوداسانی بڑی سکرین سے طویل عرصے تک غائب رہنے کے بعد سیکس کامیڈی فلم میں اداکاری کا جادو چلا تے نظر آئیں گے۔

فلم کے دوسرے ہیرو تشار کپور بھی کافی عرصے کے بعد آئندہ سال ”کیا کول ہیں ہم3“ اور سنی لیون کی ”مستی زادے“ میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کیا کول ہیں ہم3 میں آفتاب شیوداسانی، تشار کپور اور مندنا کریمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ کیاکول ہیں ہم 3 آئندہ سال 22 جنوری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی