قومی ہاکی ٹیم کے کوچ قمر ابراہیم نے عہدے سے استعفی دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 دسمبر 2015 13:28

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ قمر ابراہیم نے عہدے سے استعفی دے دیا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ قمر ابراہیم نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کچھ دن پہلے ہی قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا تاہم گزشتہ روز جاری ہونے والی ای میل میں کہا گیا کہ سابق اولمپیئن حنیف خان کو ہیڈ کوچ اور منیجر مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد آج قمر ابراہیم نے بطور قومی ٹیم کے کوچ ذمہ داریوں سے استعفی دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

قمرابراہیم کا کہنا ہے کہ وہ نجی مصروفیات کے باعث قومی ٹیم کے ساتھ منسلک نہیں ہوسکتے ہیں تاہم قومی ہاکی چیمپئن شپ میں بطور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ۔