Live Updates

پشاور : خوش قسمت ہے وہ قوم جس کے فرزند عمران خان ہیں ، پاکستانی صحافی نعیم بخاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 13:30

پشاور : خوش قسمت ہے وہ قوم جس کے فرزند عمران خان ہیں ، پاکستانی صحافی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : شوکت خانم پشاور اسپتال کی افتتاحی تقریب میں ملک کی نامور شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔ تقریب میں آئے پاکستانی صحافی نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کوئی ایسا لیجنڈ ہے جو کہ زندہ ہے، تو وہ عمران خان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہا کہ وہ قوم خوش قسمت ہے جس میں عمران خان جیسا فرزند ہے جو لوگوں کی بھلائی چاہتا ہے اور خوش قسمت ہے وہ ماں بھی جس کی کوک سے عمران خان نے جنم لیا ہے۔ واضح رہے کہ شوکت خانم پشاور اسپتال کا افتتاح آج کیا جانا مقصود ہے۔ نعیم بخاری نے عمران خان کی شخصیت کو اپنے الفاط میں اُتارتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات