وفاقی حکومت پنجاب میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف فوری آپریشن شروع کریں‘ سینیٹر سلیم مانڈوی والا
منگل 29 دسمبر 2015 13:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری آپریشن شروع کریں۔ پنجاب دہشت گردوں کی بہت بڑی فیکٹری بن چکا ہے جہاں دہشت گردوں کو فنڈنگ ہورہی ہے اور وہ کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں۔
پنجاب دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا رینجرز آپریشن صرف ایک شہراور ایک صوبے تک محدود نہیں ہونا چاہیئے۔ ملک کے قومی مفاد میں اس تاثر کو ختم کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن بد قسمتی سے یہ آپریشن صرف کراچی تک محدود کردیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.