شوکت خانم کینسر اسپتال پشاور کا افتتاح کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 14:03

شوکت خانم کینسر اسپتال پشاور کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : شوکت خانم کینسر اسپتال پشاور کا افتتاح کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے شوکت خانم اسپتال کا افتتاح عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا کم سن بچے فاخر آفریدی کا ہاتھ پکڑ کر کروایا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے اور اسپتال کا افتتاح کر کے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں کینسر اسپتال کا بننا ایک معجزہ ہے۔ آج کے دن کا برسوں سے انتظار کر رہا تھا، انہوں نے کہا کہ نیت اچھی ہو تو اللہ تعالیٰ کامیاب کرتا ہے۔ والدہ کے علاج کے لئے میو اسپتال گیا تھا ،وہاں دوائیوں کے لیے ایک پریشان کن محنت کش کو دیکھا اور خیال آیا کہ پاکستان میں عام آدمی کینسر کے علاج کا خرچ عام آدمی برداشت نہیں کر سکتا، عمران خان نے بتایا کہ اس کے بعد مجھے ا سپتال بنانے کا خیال آیا۔

(جاری ہے)

اسپتال بنانے کا عزم کرنے کے ساتھ ساتھ میں نے تہیہ کیا کہ ایسا اسپتال بناﺅں گا جہاں امیر غریب میں کوئی فرق نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف کی تعریف اور ان کی مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے مجھے اسپتال کی تعمیر کے لیے پچاس کروڑ روپے دئیے۔جس کے بعد اسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :