کیوی پیسر میٹ ہنری ایشیائی ٹیموں کیلئے پریشانی کا باعث بننے لگے

منگل 29 دسمبر 2015 15:00

کیوی پیسر میٹ ہنری ایشیائی ٹیموں کیلئے پریشانی کا باعث بننے لگے

کرائسٹ چرچ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر میٹ ہنری ایشیائی ٹیموں کیلئے مسلسل پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں جنہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں چار وکٹیں حاصل کیں ، یہ ان کے کیریئر کا پانچواں موقع تھا کہ انہوں نے اننگز میں چار یا زائد وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا اور ہر بارحریف کوئی ایشین ٹیم ہی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ دو،دو مرتبہ جبکہ بھارت کے خلاف ایک بار ڈیبیو پر انجام دیا ۔ انہوں نے تینوں ایشین ٹیموں کے خلاف 8 اننگز میں 27 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انہیں دیگر ٹیموں کے خلاف 9 میچوں میں 9 وکٹیں ہی مل سکی ہیں ۔