لاہور ٹریفک پولیس نے رواں سال 25 لاکھ شہریوں کے چلان کر کے 75 کروڑ روپے کمائے

منگل 29 دسمبر 2015 15:00

لاہور ٹریفک پولیس نے رواں سال 25 لاکھ شہریوں کے چلان کر کے 75 کروڑ روپے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) لاہور ٹریفک پولیس نے رواں سال 25 لاکھ شہریوں کے چلان کر کے 75 کروڑ روپے کمائے ۔ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر 2 لاکھ 78 ہزار افراد کا چلان ہوا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز لاہور ٹریفک پولیس نے رواں سال 25 لاکھ شہریوں کا چلان کر کے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چلان کی مد میں لاہور ٹریفک پولیس نے 75 کروڑ روپے کمائے ۔ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر 2 لاکھ 78 ہزار افراد کا چلان ہوا ۔نمبر پلیٹ نہ ہونے پر 37 ہزار افراد کا چلان ہوا ۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ایک لاکھ 22 ہزار افراد کا چلان ہوا اور کالے شیشے ہونے پر 953 کاروں کا چلان ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :