اکشے کمار نے ڈانس شو پر رجنی کانت کی فلم کو ترجیح دے دی

منگل 29 دسمبر 2015 15:07

اکشے کمار نے ڈانس شو پر رجنی کانت کی فلم کو ترجیح دے دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ایک ڈانس شو پر رجنی کانت کی فلم کے انتخاب کو ترجیح دی ہے اکشے کمار کو ایک ٹی وی ڈانس شو کی میزبانی کی پیش کی گئی تھی تاہم اس سے ان کی فلم ”روبوٹ ٹو “ کی شوٹنگ کا شیڈول متاثر ہو رہا تھا اس وجہ سے انہوں نے اس شو کی آفر ٹھکرا دی اکشے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ رجنی کانت کے ساتھ اس فلم میں پہلی بار کام کر رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنے پر بے حد پرجوش ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شو کے بجائے فلم کو ترجیح دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :