Live Updates

کراچی : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ نہ رکھنا مہنگا پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 15:18

کراچی : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ نہ رکھنا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ نہ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر ہورٹ پر قومی ائیر لائن کے ایک اہلکار شاہد شاہ نے شناختی کارڈ نہ ہونے پر عمران خان کو آدھا گھنٹہ روکے رکھا جس کے بعد سینئیر حکام کی مداخلت پر انہیں سفر کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ شاہد شاہ نے اصل شناختی کارڈ نہ ہونے پر جب آدھے گھنٹے تک عمران خان کو بورڈنگ پاس جاری نہ کیا تو کپتان کی ٹیم نے اعلیٰ حکام سے شکایت کی جس کے بعد سینئیر حکام کی مداخلت پر عمران خان کو سفر کی اجازت دے دی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات