لاہور ہائیکورٹ نے فاسٹ باولر محمد عامر کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے کلین چٹ دیدی
منگل 29 دسمبر 2015 15:30
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے کلین چٹ دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال خان نے محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے پی سی بی کا موقف سننے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر کو طلب کیا جنہوں نے تین صفحات پر مشتمل تحریری جواب عدالت عالیہ میں جمع کرایا ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی جانب سے ے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا کہ محمد عامر اپنے کئے کی سزا بھگت چکے ہیں اسلئے پابندی کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھی محمد عامر کی سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ۔(جاری ہے)
عدالت عالیہ نے کچھ دیر کے وقفے کے بعد بند کمرے میں دوبارہ سماعت کی اور جسٹس شاہد بلال خان نے درخواست گزار اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو بھی چیمبر میں بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق بند کمرے میں سماعت کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا جو اب سنا دیا گیا ہے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.