اظہر علی نے قومی ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا، چیئرمین پی سی بی کا قبول کرنے سے انکار

منگل 29 دسمبر 2015 15:39

اظہر علی نے قومی ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا، چیئرمین پی سی بی کا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شہریار خان سے ملاقات کی اور ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پیش کیا تاہم شہریار خان نے ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا اور انہیں ٹیم کی قیادت کرتے رہنے پر رضامند کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی نے محمد عامر کی قومی ٹیم کی شمولیت کے باعث استعفیٰ دیا لیکن پی سی بی نے اسے مسترد کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر سے متعلق تمام تحفظات دور کر دیئے ہیں اور اظہر علی ون ڈے کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔