ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سویٹ ہوم میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا

منگل 29 دسمبر 2015 15:40

ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سویٹ ہوم میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سویٹ ہوم میں جاری قائد اعظم ویک تقریبات میں شرکت کی‘ ٹینس کورٹ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سویٹ ہوم میں جاری قائد اعظم ویک تقریبات میں شرکت کرکے نئے تعمیر ہونے والے ٹینس کورٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن انچیف زمرد خان نے کہا کہ اعصام الحق نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے ہم دہشت گردوں کے بچوں کو تعلیم دے کر ان کو اچھا شہری بنائیں گے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے بھی پوری دنیا میں اعصام الحق کی طرح ملک کا نام روشن اور ملک سے دہشت گردی ختم کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعصام الحق نے کہا کہ زمرد خان کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں بچوں کی تربیت قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے (کل) بدھ کو آسٹریلیا روانہ ہوں گا۔

آسٹریلین اوپن میں برطانوی لیجنڈ ٹینس پلیئر اینڈی مرے میرے ساتھ پارٹنر ہوں گے رواں سال انجریز کا سامنا رہا جس کے باعث بہتر کارکردگی پیش نہ کرسکا۔ اب ہر قسم کی انجری سے چھٹکارا حاصل کرکے سو فیصد فٹنس حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اینڈی مرے کے ساتھ سری لنکا میں ٹریننگ کی ہے اس لئے آسٹریلین اوپن میں عمدہ کارکردگی کے لئے پرامید ہوں۔ اعصام الحق نے کہا کہ سویٹ ہوم میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کرکے بے پناہ خوشی حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :