سعیداجمل اور یاسر شاہ پرپابندی کے بعدظفر گوہر پاکستان کے سپن بیڑے میں شامل

منگل 29 دسمبر 2015 15:41

سعیداجمل اور یاسر شاہ پرپابندی کے بعدظفر گوہر پاکستان کے سپن بیڑے میں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) سعیداجمل اور یاسر شاہ پرپابندی کے بعدپاکستانی ٹیم میں ایک اوردھماکہ خیز انٹری،ڈوپ ٹیسٹ پر پابندی کا شکار یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو تربیتی کیمپ میں شامل کر لیا گیا،ظفر گوہر پاکستان کی جانب سے صرف ایک ون ڈے انٹرنیشنل انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں،بیس سالہ نوجوان ٹیلنٹ ظفر گوہر کا فرسٹ کلاس کیرئیر بھی شاندارہے جس میں انہوں نے صرف تیرہ میچوں میں 56وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور یقینا ظفر گوہر پاکستانی کرکٹ شائقین کی توقعات پر پورا اترنے ہوئے پاکستان کے بدخواہوں کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے قذافی اسٹیڈیم میں جاری دورہ نیوزی کے لئے تربیتی کیمپ کا آٹھواں روز ختم ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :