محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت،پی سی بی کا کھلاڑیوں سے عہد لینے کا فیصلہ

منگل 29 دسمبر 2015 15:41

محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت،پی سی بی کا کھلاڑیوں سے عہد لینے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) محمد حفیظ اور اظہر علی کی بغاوت کے بعد پی سی بی نے نیا پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے عہد لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کیلئے کھلاڑیوں سے عہد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور کھلاڑیوں سے محمد عامر کی شمولیت پر اعتراض نہ کرنے کا وعدہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں شامل ہونے کے بعد ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور اوپننگ بلے باز اظہر علی نے کیمپ کے دوسرے سیشن کا بائیکاٹ کردیا تھا جس کے بعد پی سی بی چیئرمین نے دونوں کھلاڑیوں کو منالیا تھا