سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن بیٹی کے باپ بن گئے

منگل 29 دسمبر 2015 15:46

سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن بیٹی کے باپ بن گئے

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن دوبارہ باپ بن گئے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ان کی اہلیہ اور سابق گلوکارہ جیسیکا نے مقامی اسپتال میں بچی کو جنم دیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔

(جاری ہے)

35 سالہ کیون پیٹرسن نے ٹوئٹر پر بچی کا نام روزی رکھتے ہوئے تصویر پوسٹ کی ہے ، ان کا پہلا بیٹا ڈائیلن پانچ سال کا ہوچکا ہے ۔