بھارتی شہر اندور میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کروڑوں کا مالک نکلا

منگل 29 دسمبر 2015 15:47

بھارتی شہر اندور میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کروڑوں کا مالک نکلا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء ) بھارت کے شہر اندور میں ایک ہیڈ کانسٹبل کروڑوں کا مالک نکلا،پچیس ہزار روپے ماہانہ کمانے والا کروڑ پتی بن گیا۔

(جاری ہے)

اندور پولیس نے کرپشن کی شکایت پرہیڈ کانسٹبل ارون سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا تو کالی کمائی کی چمک دیکھ کر آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ اس کی ملکیت میں تین منزلہ بنگلہ،دو دو فارم ہاوٴس،چھ ہزار اسکوائر فٹ سے بڑے چھ پلاٹ،بیس ایکڑ زمین،دو فلیٹ،دو مکان ،گھر پر تین بڑی گاڑیاں ہیں۔ارون کے بینک لاکر میں ریوالور،جدید ہتھیار،ایک سو بتیس گرام سونا ،دو کلو چاندی اور کئی لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے۔اس کے بینک اکاونٹس کی تعداد آٹھ تھی۔

متعلقہ عنوان :