منگلورو : کرناٹک حکومت نے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 15:47

منگلورو : کرناٹک حکومت نے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر پابندی عائد ..

منگلورو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء): بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت منگلورو کی حکومت نےمعروف مسلم مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرناٹک حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر شہر کے کئی علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے رہنما پروین توگڑیا پر بھی ان علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک پر منگلورومیں 31 دسمبر سے 6جنوری تک داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک منگلورو میں ہونے والے کسی بھی عام اجتماع سے خطاب کرنے اور عوامی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔