بھوک و افلاس سے ماری بھارتی عوام کیلئے خوشخبری ”روٹی بینک‘ ‘کھل گیا

منگل 29 دسمبر 2015 15:57

بھوک و افلاس سے ماری بھارتی عوام کیلئے خوشخبری ”روٹی بینک‘ ‘کھل گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) بھارتی شہر اورنگزیب آباد میں ’روٹی بینک‘ کھل گیا۔ یہاں لوگ روٹی جمع کرا سکتے ہیں جبکہ غریب حسب ضرورت وصول کرسکتے ہیں۔ ایسا ایک بینک مہاراشٹرا میں کھولا گیا تھا جو کامیابی سے چل رہا ہے۔ ایک مقامی شخص یوسف مکتی نے یہ بینک شروع کیا اور ابتدائی طور پر اس کے 250 ارکان تھے جس میں بہت جلد 25 فیصد اضافہ ہوگیا۔

یوسف مکتی کا کہنا ہے کہ ہمارے ’روٹی بینک‘ سے روزانہ 500 افراد کھانا حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جب ابتدائی طور پر یہ کام شروع کیا گیا تو لوگوں کو عجیب لگا مگر اب سب لوگ اسے عوامی خدمت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’بینک‘ سے پیشہ ور بھکاریوں کو کھانا نہیں دیا جاتا جبکہ مختلف شادی کی تقریبات سے بڑی مقدار میں کھانا آجاتا ہے جسے غریبوں کو بانٹ دیا جاتا ہے جبکہ مستحقین کو خصوصی کوڈ جاری کئے گئے ہیں جنہیں دکھا کر وہ کھانا حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ’بینک‘ کی ممبرشپ کے لئے ایک فارم پر کرنا پڑتا ہے اور جو بھی گھر میں پکا ہو، دو روٹیوں کے ساتھ بینک میں بھجوانا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :