لندن میں ڈی این اے کی تصدیق پر 31 سال پہلے ہوئی خاتون کے ساتھ زیادتی کے مجرم پر مقدمہ درج
منگل 29 دسمبر 2015 15:59
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) برطانیہ میں ایک خاتون کے ساتھ 31 سال پہلے ہوئی زیادتی میں ملوث ملزم پر ڈی این اے کی رپورٹ کی تصدیق کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1984 میں ڈاکٹر ایڈی جوز نے ایک خاتون کے ساتھ ہوئی زیادتی کے کیس میں شواہد اکٹھے کیے تھے مگر اس دور میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے نمونوں کو محفوظ کر لیا گیا تھا اور پولیس مجرم کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو گئی تھی البتہ 48 سالہ بیلی روئے ڈے پر 16 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر جوز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے درست مجرم کو گرفتار نہیں کر سکے تھے مگر اب وہ بہت جلد اس زیادتی کے مجرم کو گرفتار کر لیں گے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ یہ حقائق اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ موقع واردات سے درست شواہد اکٹھے کیے گئے تھے اور انہیں اچھی حالت میں محفوظ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر جوز نے 1965 میں سکاٹ لینڈ کی پولیس کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا۔
یہ وہ دور تھا جب پولیس زیادہ تر کام پیدل چل کر،کانسٹیبل ایک لکڑی کا ہتھیار اور پولیس آفیسر ٹیلیفون کا استعمال کرتے تھے۔ ڈاکٹر جوز کا کہنا تھا کہ اکثر انہیں رات کو کسی قتل کی خبر ملتی تھی اور صرف ڈاکٹر ہی متاثرہ شخص کی موت کی تصدیق کر سکتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک جرم کی وارداتوں کا سوال ہے تو اکثر پولیس کوتفشیش کے قابل نہیں لگتی تھی مگر وہ اکثر کہتے تھے کہ ہیں،ان کے مشکوک قرار دینے کے بعد پولیس فوٹوگرافر،سی آئی ڈی اور فنگر پرنٹ والوں کو بلاتی تھی۔ ڈاکٹر جوز کا کہنا تھا کہ انہوں نے سینکڑوں قتل کی وارداتیں دیکھی ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم ڈاکٹر جوز کی لندن پولیس کی مدد اور انتھک محنت کے لیے مشکورہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.