کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) :وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف سے آئندہ کل ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے اور بریفنگ پر مشاورت کی جا رہی ہے، جبکہ اجلاس میں نثار کھوڑو ، سکندر میندھرو سمیت دیگر صوبائی وزرا شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو آئندہ کل اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے ۔

دونوں رہنماﺅں کے مابین ملاقات میں سندھ رینجرز کی توسیع کے معاملے پر وفا ق اور سندھ حکومت کے مابین پائے جانے والے اختلافات پر بات کی جائے گی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ صوبائی حکومت کے تحفظات سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ بھی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ وزیر اعظم نواز شریف سے کل ملاقات کے لیے آج شام اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔