لاہور : ٹی وی سیٹ کا زمانہ گیا ایل ای ڈیز لگوا کر دی جائے ، اراکین پنجاب اسمبلی نے نیا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 16:18

لاہور :  ٹی وی سیٹ کا زمانہ گیا ایل ای ڈیز لگوا کر دی جائے ، اراکین پنجاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : اراکین پنجاب اسمبلی نے ٹی وی سیٹ تبدیل کرکے ایل ای ڈیز لگو کر دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اراکین اسمبلی کی فرمائش پر اسمبلی کے ہاسٹل میں ٹی وی سیٹ کی جگہ ایل ای ڈیز لگانےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ایم پی اے ہاسٹل،پیپلزہاوس کے کمروں اور وزرا کے دفاتر کے لیے 106ایل ای ڈیز خریدی جائیں گی۔ ایل ای ڈیز لگانے کا فیصلہ اراکین اسمبلی کی خواہش کے پیشٍ نظر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی فنانس اور پرچیز کمیٹی نے ٹی وی سیٹ ہٹا کر ایل ای ڈی لگانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔