بھارت آرمی کے تین فوجیوں نے نشے میں دھت ہو کر 14سالہ لڑکی کا ریپ کر دیا

منگل 29 دسمبر 2015 16:29

بھارت  آرمی کے تین فوجیوں نے نشے میں دھت ہو کر 14سالہ لڑکی کا ریپ کر دیا

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) بھارت کی آرمی کے 3 فوجیوں نے نشے میں دہت ہو کر 14 سالہ لڑکی کا ریپ کر دیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ لڑکی کا ریپ امرتسر سے ہوڑا جانے والی ٹرین میں کیا گیا۔پولیس کے مطابق فوجی شراب کے نشے میں تھے انہوں نے لڑکی کو بھی شراب پینے پر مجبور کیاپولیس کے مطابق ایک ڈبہ فوج کے سپاہیوں کیلئے مخصوص تھا، لڑکی غلطی سے اس ڈبے میں سوار ہو گئی تھی۔

14 سالہ لڑکی کے مطابق ایک فوجی نے اس کو نشہ دیا 2 فوجیوں نے ٹوائلٹ جانے پر اس کا ریپ کیا۔ٹرین جب جھاڑ کنڈ کے ریلوے اسٹیشن مادھو پور پہنچی تو وہاں لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا 3 میں سے ایک فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے مادھو پور پولیس اسٹیشن کے انچارج ارجن تیواری کے مطابق گرفتار کیے گئے فوجی کا نام مندھیر ترپاٹھی ہے اسی نے لڑکی کو شراب پلائی تھی۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ گرفتار اہلکار مندھیر ترپاٹھی نے اس کو شراب پلائی تھی البتہ اس نے اس کا ریپ نہیں کیافرار ہو جانے والے باقی دو فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے اس کے اہلکاروں کی اس حرکت پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :