لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافر سے اٹھارہ لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 17:18

لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافر سے اٹھارہ لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ بر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : لاہور میں ایک مسافر اللہ دتہ سے ریلوے اسٹیشن پر اٹھارہ لاکھ روپے کے نئے نوٹ بر آمد کیے گئے، جس کے بعد ریلوے پولیس نے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

مسافر نے موقف اختیار کیا کہ میں شادی میں استعمال ہونے والے نوٹوں کے ہار کا کاروبار کرتا ہوں اور دس ، دس روپے کے نئے کرنسی نوٹ لے کر گوجوانوالہ جا رہا تھا۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ اٹھارہ لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کو تین بوریوں میں بند کیا گیا تھا ، ریلوے پولیس نے اللہ دتہ کو حراست میں لے لیا ہے ، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ اصلی ہیں یا نقلی ان کی مکمل تصدیق کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :