پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور نائب صدر ایشین کنفیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے17جنوری کو جاپان جائیں گے

منگل 29 دسمبر 2015 18:25

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور نائب صدر ایشین کنفیڈریشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور نائب صدر نثار احمد ایشین کنفیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے17جنوری کو جاپان جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس 25 جنوری کو جاپان میں ہوگا جس میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور نائب صدر نثار احمد پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔اجلاس میں ایشیاء کے 42 ممالک کے وفود بھی شرکت کرینگے۔ ۔

متعلقہ عنوان :