سال 2015میں بھی تنازعات نے قومی کرکٹ ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا

منگل 29 دسمبر 2015 19:25

سال 2015میں بھی تنازعات نے قومی کرکٹ ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) رواں برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا ورلڈ کپ پاکستان کے لیے بڑا امتحان ثابت ہوا، جس میں کوچ وقار یونس اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کے درمیان تنازع نے سر اٹھایا۔ میڈیا کے دباؤ اور نوجوان کرکٹر کی پرفارمنس پر کوچ وقار یونس کو ہتھیار ڈالنے پڑے۔ورلڈ کپ کے دوران چیف سلیکٹر معین خان کے کسینو اسکینڈل نے ٹیم اسپرٹ کو خراب کر دیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فکسنگ اور پھر بال ٹیمپرنگ کے الزام بھی میڈیا کے لیے ہاٹ کیک بنے رہے۔سنئیر بلے باز یونس خان نے ون ڈے سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کرکٹ دیوانوں کو حیران کر دیا۔حیدر آباد ڈانس پارٹی اسکینڈل کے بعد عمر اکمل کے ستارے گردش میں آئے تاہم پی سی بی کی طرف سے کلین چٹ ملنے اور شاہد آفریدی کی حمایت کے بعد مڈل آرڈر بلے باز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت پر ناگپور ٹیسٹ کی وکٹ کا ایشو بھی خوب بنا۔ آسٹریلیا کے بنگلا دیش جا کر کھیلنے سے انکار نے بھی بہت کو کھیلنے کا موقع دیا۔

سال 2015میں بھی تنازعات نے قومی کرکٹ ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا

متعلقہ عنوان :