نگر پا ر کر میں جانوروں کے شکار پر گیان چند اسرانی کا نوٹس ، رپورٹ طلب

موروں کی کم تعداد میں کسی کے وجوہات کیلئے پیتھالوجیکل رپورٹ سے استفادہ کیا جائے - وزیر وائلڈ لائف

منگل 29 دسمبر 2015 20:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔29 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر وائلڈ لائف گیان چند اسرانی نے تھر کے علاقہ نگر پارکر نایاب نسل کے جانوروں کے شکار کے متعلق اطلا عا ت کا نوٹس لیا ہے ۔ انہوں نے کنزرویٹر وائلڈ لائف کو ہدایات دیں ہیں کہ جانوروں کے شکار بالخصوص ہرن اور نیل گائے کے شکار کی تحقیقات کرنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو خود جا ئے وقو عہ پرکر ان مقامات کا معائنہ کرے ۔

(جاری ہے)

مزید براں صوبائی وزیر نے تھر کے علاقہ میں موروں کی تعداد میں مبینہ طو ر پر ہو نے والی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی کہ تحقیقاتی ٹیم میں طبی عملہ بھی شامل کیا جائے جو موروں کی پیتھالوجیکل رپورٹ سے موروں کی تعداد کم ہونے کا پتہ لگا یا جا سکے جس سے ان کے علاج میں معاونت ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی جنگلی حیات عالمی سطح پر نایاب اقسام میں شمار ہوتی ہیں ان کے تحفظ اور افزا ئش کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہمارا قومی فرض ہے ۔