سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو ٹارگٹ کلرگرفتار

منگل 29 دسمبر 2015 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے ملیر جمعہ گوٹھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر جمعہ گوٹھ میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کی شناخت جعفر علی اور سید فقیر کے نام سے ہوئی ہے ۔