کر دا ر ِمصطفو یؐ کی تقلید ہی حقیقی کا میا بی کی ضمانت ہے،نعمان بدر فا روقی

منگل 29 دسمبر 2015 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء)پاکستان انڈ سٹریل اینڈ بزنس فورم کے چیئر مین بدر ویلفیئر آ رگنا ئز یشن انٹر نیشنل کے سر براہ نعمان بدر فاروقی اور مر کزی جما عت ِ اہل سنت ضلع کو رنگی کے سربرا ہ مو لانا خواجہ عبد الغفو ر فریدی کی قیادت میں دونوں اداروں کے زیر اہتمام جا مع مسجد مصطفےٰ زما ن ٹاؤن سے ایک عظیم الشان جشنِ آ مد ِ رسول ؐ ایلی نکا لی گئی جس میں علامہ قا ری اسما عیل سعیدی ( نا ظم ِ اعلیٰ مر کزی جما عت اہلِ سنت ضلع کورنگی ) علامہ مفتی سراج احمد مہر وی ( امیر مر کز ی جما عتِ اہلسنت کو رنگی ٹاؤن) ، مفتی محبوب احمد ( نائب امیر کو رنگی ٹاؤن ) ، علامہ قا ری الیا س احمد سعیدی ( ناظم ِ اصلا ح و تبلیغ مر کزی جما عت اہلسنت کو رنگی ٹاؤن ) ، علامہ شوکت سعیدی ودیگر علما ئے کرا م نے خصو صی طو ر پر شرکت کی ، ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے نعمان بدر فا روقی نے کہا کہ کر دار ِ مصطفویؐ کی تقلید ہی در اصل حقیقی کا میا بی کی ضما نت ہے ، آ ج پو ری دنیا میں اسلام اور مسلمان محض اس لئے مصائب کا شکا ر ہیں کہ ہم نے حسنِ کر دار کے سب سے بڑے رول ما ڈل سر ور کا ئنا ت حضو ر اکرم ؐ کی تعلیما ت کو فراموش کر تے ہو ئے اپنے کر دار و عمل سے خارج کر دیا ہے جبکہ محض زبا نی طو ر پر تو ہم بہت زیا دہ دعویٰ کر تے ہیں،تاہم آ ج بھی اگر ہم تعلیما ت ِ نبو یؐ اور فرما ن ِ نبو ی پر عمل پیرا ہو جا ئیں تو پو ری دنیا پر غالب آ سکتے ہیں، اس موقع پر مر کزی جما عت ِ اہلِ سنت ضلع کو رنگی کے صدر اور خطیب جا مع مسجد مصطفےٰ زمان ٹاؤن مو لانا خوا جہ عبد الغفو ر فریدی نے ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ دنیا و آ خرت میں ہم عشقِ رسول ؐ کے تقا ضو ں کے مطا بق ہی زندگی گز ار کر کا میاب ہو سکتے ہیں ، کا ئنا ت میں سب سے سچا عشق اﷲ اور اس کے رسول ؐ ہی سے کیا جا سکتا ہے اور اسی میں ہر طر ح کی کا میا بی ، فو ز و فلاح اور عا فیت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آ ج دنیا بھر میں مسلمانوں کو دہشت گر د اور انتہا پسند کہہ کر نفرت اور دشمنی کے بھینٹ چڑ ھا یا جا رہا ہے جبکہ نام نہا د دہشت گر دوں اور انتہا پسندوں سے نہ تو اسلام کا کو ئی تعلق ہے اور نہ ہی مسلمانوں کا ۔

(جاری ہے)

ہما رے آ قا تو پو ری دنیا کے لئے رحمت العلمین بن کر آ ئے تھے اور ہمیں بھی انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہو ئے زندگی گزار نی ہے۔