لاہور ائیر پورٹ پر غیر ملکی مسافرسے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی

منگل 29 دسمبر 2015 22:41

لاہور ائیر پورٹ پر غیر ملکی مسافرسے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور ائیر پورٹ سے غیر ملکی ائیر لائن کے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نائیجیرین باشندہ غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے لاہورسے بیرون ملک جارہا تھا کے سامان کی تلاشی کے دوران اس سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ذرائع کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی انٹر نیشنل مارکیٹ میں قیمت سوا کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ عنوان :