کرکٹر محمد رضوان کی تلاوت قرآن کی تصویر کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2015 02:08

کرکٹر محمد رضوان کی تلاوت قرآن کی تصویر کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29دسمبر 2015 ء) نوجوان قومی کرکٹر محمد رضوان کی قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی مذہب کی جانب رجحان کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں ایک کھلاڑی پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد رضوان بھی ہیں۔

(جاری ہے)

محمد رضوان اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود قرآن کی تلاوت باقائدگی سے کرتے ہیں۔

قومی ٹیم کیساتھ منسلق ہو جانے کے باعث محمد رضوان نے اپنے موبائل فون میں قرآن کی ایپ انسٹال کر رکھی ہے۔ منگل کے روز سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ اپنے موبائل میں موجود قرآن کی ایپ کی مدد سے تلاوت کر رہے ہیں۔ محمد رضوان کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :