وفاق اور سندھ کا کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

بدھ 30 دسمبر 2015 11:17

وفاق اور سندھ کا کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر2015ء).وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ملاقات میں کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ وفاق و سندھ کے درمیان موجود متنازع امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیرداخلہ چوہدر نثار علی خان،وزیرداخلہ اسحاق ڈار ،صوبائی وزیر داخلہ انور سیال ،صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ بھی شریک ہیں۔

ملاقات کے دوران نوازشریف نے کہا کہ جمہوری حکومت ہے،آئین کے تحت آگے بڑھنا ہے ،اسی میں سب کا مفاد ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ،اس موقع پر نوازشریف نے سید قائم علی شاہ کی باتیں کھلے دل سے سنیں،انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت بند ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے وفاق کی مداخلت کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مداخلت صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے،کراچی آپریشن جاری رکھنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اس دوران سندھ میں رینجرز کے اختیارات اور آپریشن پر مد میں نو ارب روپے کی صوبے کو ادائیگی پر بات کی گئی ، ذرائع کے مطابق وفاق اور سندھ نے کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ بھی کیا۔