یاسر شاہ کی معطلی ، وقار یونس کو دوبارہ سعید اجمل کی یاد ستانے لگی

بدھ 30 دسمبر 2015 11:20

یاسر شاہ کی معطلی ، وقار یونس کو دوبارہ سعید اجمل کی یاد ستانے لگی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر معطلی نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو ایک بار پھر سعید اجمل کی یاد دلا دی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ وہ قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں 38 سالہ آف سپنر کو بولنگ کرتے دیکھنا پسند کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایکشن کی تبدیلی نے سعید اجمل کو بے اثر بنا دیا ہے جس وجہ سے وہ قومی ٹیم سے باہر ہیں ، ان کی غیرموجودگی میں 29 سالہ لیگ سپنر یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا مگر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب وہ پابندی کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد قومی ٹیم کا اٹیک دوبارہ لیڈ باولر سے محروم ہوگیا ہے ۔