مردان خود کش حملہ، ایف آئی آر درج، بمبار کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے

بدھ 30 دسمبر 2015 11:31

مردان خود کش حملہ، ایف آئی آر درج، بمبار کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ..

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) نادرا ٓفس مردان میں ہونے والے دھماکے کی ایف آئی آر محکمہ انسداد دہشتگرد نے درج کر لی ، ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں درج کی گئی ۔ مردان میں نادرا دفتر پر ہونے والے خود کش حملے کی ایف آئی آر محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج کر لی گئی۔ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ، خود کش بمبار کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے۔

نادرا آفس مردان میں ہونے والے دھماکے کی ایف آئی آر محکمہ انسداد دہشتگرد نے درج کر لی ۔ ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں درج کی گئی ۔ ایف آئی آر میں نامعلوم دہشتگرد اور اس کے معاونت کاروں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب واقعے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جنہوں نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے ۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کرلئے گئے ۔ حملہ آور کے زیر استعمال موٹرسائیکل کا انجن اورچیسز نمبرحاصل کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل کسی بھی شخص کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ۔ خود کش بمبار کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ۔دوسری جانب مردان اور پشاور کے ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں 12 زخمی لائے گئے تھے جن میں سے پانچ کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :