فلم” دا فورس اویکنز “نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

بدھ 30 دسمبر 2015 11:55

فلم” دا فورس اویکنز “نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)ہالی وڈ فلم سیریز اسٹار وارز سلسلے کی نئی فلم دا فورس اویکنز نے تیز ترین ایک ارب ڈالر کمانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

دا فورس اویکنز نے ریلیز کے بعد صرف 12دن میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔اس سے پہلے تیز ترین ایک ارب ڈالر کمانے کا ریکارڈ رواں برس ہی ریلیز ہونے والی فلم جراسک ورلڈ نے بنایا تھا۔اب دا فورس اویکنز کی نظر دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کے ریکارڈ پر ہے۔