فلم ”دی ہنٹ مین :ونٹرز وار“آئندہ برس22اپریل کو ریلیز ہو گی

بدھ 30 دسمبر 2015 11:55

فلم ”دی ہنٹ مین :ونٹرز وار“آئندہ برس22اپریل کو ریلیز ہو گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن ایڈونچرڈرامہ فلم دی ہنٹ مین :ونٹرز وارکا گلوبل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیڈرک نیکولس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پریوں کی افسانوی داستان پر مبنی ہے جس میں شہزادہ پری کو چڑیل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور مقابلہ کرتے دکھائی دیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ،چارلیز تھیرن،ایمیلی بلنٹ،جسیکا کیسٹین،کولن مورگن اور سیف کلیفن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جوئے روتھ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے آئندہ برس 22اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :