بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ، قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

بدھ 30 دسمبر 2015 12:10

بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ، قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) ٹی ٹونٹی ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ایشیاء کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انیس جاوید 20 رکنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ناصر علی ان کے نائب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں ہارون ، محمد اکرم ، ثناء اللہ قاضی ،ذیشان گل قریشی ،اسرار حسن ، زاہد محمود ناصر، ظفر اقبال ، محمد ادریس سلیم ، بدر منیر ذیشان عباسی ، محمد ایاز، ساجد نواز ، محمد وقاص اور عامر اشفاق شامل ہونگے ۔ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 17 سے 24 جنوری تک بھارت کے شہر کوچی میں کھیلا جا ئے گا جس میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :