بگ بیش لیگ، آسٹریلوی امپائر آج حفاظتی ہیلمٹ کا استعمال کرکے نئی تاریخ رقم کریں گے

بدھ 30 دسمبر 2015 12:24

بگ بیش لیگ، آسٹریلوی امپائر آج حفاظتی ہیلمٹ کا استعمال کرکے نئی تاریخ ..

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) کرکٹ میں کھیل میں بلوں کے سائز میں بڑھوتری اور کھلاڑیوں کے طاقتور ہونے سے امپائرز کو گیند لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد ایک آسٹریلوی امپائر نے بگ بیش لیگ میں آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران ہیلمٹ پہن کر امپائرنگ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ 43سالہ لوکل امپائر جیراڈ ایبود پرتھ سکارچرز اور میلبورن رینیگیڈز کے مابین شیڈول میچ کے دوران بلے بازوں کی طرح کا ہیلمٹ استعمال کریں گے ۔

ایبود کے مطابق کرکٹ بیٹس کے بڑھتے ہوئے سائز اور کھلاڑیوں کے طاقتور ہونے کے بعد وہ ہیلمٹ کے استعمال کرنے کا سوچ رہے تھے اور رواں ماہ یکم دسمبر کو بھارتی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی کے دوران ان کے ساتھ امپائر جان وارڈ کو گیند لگنے کے کاواقعے کے بعد انہوں نے اس کے استعمال کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایبود کے مطابق امپائرز کو ہیلمٹ پہننے کی اجازت دیئے جانے کی بحث جاری ہے تاہم انہوں نے کسی حادثے سے بچنے کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ۔