عامر،حفیظ، اظہر قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں توجہ کا مرکز

بدھ 30 دسمبر 2015 12:49

عامر،حفیظ، اظہر قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں توجہ کا مرکز

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) محمد عامر، محمد حفیظ اور اظہر علی کے تنازع کا ڈراپ سین تو ہو چکا ہے لیکن تینوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ میں توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ۔ لاہور میں فٹنس کیمپ بھرپور انداز سے جاری ہے ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم کرٹریننگ ہوتی ہے اور قذافی سٹیڈیم میں رننگ، فیلڈنگ اور نیٹ پربولنگ، بیٹنگ کی پریکٹس ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کا تنازع حل ہونے کے بعد محمد حفیظ اور اظہر علی بھی ٹریننگ میں مصروف ہیں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز یہی تینوں کھلاڑی ہیں ۔ ٹریننگ کے دوران تینوں کرکٹرز ایک دوسرے سے گھلتے ملتے بھی دکھائی دیئے ۔ محمد حفیظ نیٹ پر محمد عامر کی بولنگ کے سامنے تو نہیں تھے لیکن ایک ہی نیٹ پر بیٹنگ ضرور کرتے دکھائی دیئے ۔